لاہور:مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب عمران خان کے نگراں وزیراعظم کو خط لکھنے پرردعمل دیتےہوئے کہاکہ عمران نگراں حکومت کواپنے مذموم سیاسی مقاصدکے لئے استعمال کرنے سے اجتناب کریں،نگراں حکومتیں انتخابی عمل میں غیرجانبداررہنے کی پابندہوتی ہیں۔
انہوں نے عمران خان کے پی حکومت کی نالائقی چھپانے کے لئے چوروں کی طرح شورمچانے کی ضرورت نہیں،آپ نگراں وزیراعظم کوکے پی میں توانائی کے شعبہ کے جائزے کے لئے خط لکھیں،کے پی حکومت کی کارکردگی کاجائزہ لینے کابھی خط لکھیں۔
ترجمان مسلم لیگ(ن)مریم اورنگزیب کاکہنا تھا کہ شہبازشریف کی کارکردگی ساڑھے5ہزارمیگاواٹ بجلی ہے جبکہ آپکی زیرومیگاواٹ ہے،شہبازشریف کی کارکردگی لاہورملتان،راولپنڈی اسلام آباد میٹرو کی صورت میں سامنے ہے۔
انہوںنے کہاکہ عمران خان اپنے سودن کے پلان کیساتھ اپنی5سال کی کارکردگی بھی قوم کوبتائیں،آپ نے کے پی میں کتنی بجلی بنائی؟کتنے اسپتال،اسکول،یونیورسٹیاں بنائیں،قوم کوبتائیں۔