خصوصی ٹرین آپریشن کی آن لائن بکنگ 9 مئی سے شروع ہوگی۔فائل فوٹو
خصوصی ٹرین آپریشن کی آن لائن بکنگ 9 مئی سے شروع ہوگی۔فائل فوٹو

پہلی عید الفطر اسپیشل ٹرین کراچی سے 12 جون کو چلے گی

کراچی: عید الفطر کے موقع پر شہریوں کو اپنے آبائی علاقے جاتے ہیں۔ جس کے لئے ملک کے مختلف شہروں سے 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔
پہلی عید اسپیشل ٹرین 12 جون کو کراچی سٹی اسٹیشن سے دن 11 بجے روانہ ہوگی، دوسری اسپیشل ٹرین کوئٹہ سے 12جون کو صبح ساڑھے 11 بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی۔ جبکہ تیسری عید ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے 13 جون کی صبح 11 بجے لاہور کے لئے روانہ ہوگی۔
چوتھی عید اسپیشل ٹرین راولپنڈی سے 14 جون کو صبح 7 بجے ملتان کینٹ کی جانب روانہ ہوگی۔ پانچویں اسپیشل ٹرین ملتان کینٹ سے 19جون کی صبح 7بجے راولپنڈی کے لئے روانہ ہوگی۔