پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے رہنما اور سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم کیخلاف کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی ،ڈاکٹرعاصم اورشریک ملزمان عدالت پیش ہوئے۔
ڈاکٹر عاصم کی جانب سے علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کیلئے درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد ڈاکٹرعاصم کی علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی درخواست منظورکر لی اور انہیں 12 جون سے 10 جولائی تک جانے کی اجازت دے دی،عدالت نے سماعت 11 جون تک ملتوی کردی۔