ڈیرہ غازی خان میں ٹیچنگ اسپتال کے میٹرنٹی وارڈ کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون نے اسپتال کے گیٹ پر بچے کو جنم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کے میں ٹیچسنگ اسپتال کے میٹرنٹی وارڈ کی انتظامیہ کی مبینہ غفلت کے باعث نواحی علاقے شیرو کی رہائشی خاتون نے اسپتال کےگیٹ پر بچے کوجنم دے دیا۔ لواحقین نے الزام عائد کیا ہے کہ تسنیم بی بی اور اسکا بچہ نصف گھنٹے سے زائد اسپتال کے باہر پڑے رہے،عملے نےوارڈ منتقل نہیں کیا۔
دوسری جانب قائم مقام ایم ایس ٹیچنگ استپال کا کہناہے کہ خاتون کو الٹرا ساؤنڈ کے لئے بھیجا گیا تھا تاہم اس دوران بچے کی پیدائش ہوگئی، ہم نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔