بیجنگ: چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس جاری ہےجہاں ایرانی صدر حسن روحانی اور صدر ممنون حسین کے درمیان ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک ایران دو طرفہ تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق کیا دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ افغانستان میں امن و استحکام پاکستان اور ایران کے لیے اہم ہے۔
اس موقع پر صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک نے اہم معاملات پر ہمیشہ ایک دوسرے کی حمایت کی ہے۔
صدر ممنون نے کہاکہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں میں رابطے سے پاک ایران تعلقات مضبوط ہوں گے۔صدر ممنون حسین نے کشمیری عوام کی جدوجہد کی حمایت کرنے پر ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو سراہتے ہوئے کہا کہ گوادر اور چاہ بہار بندرگاہوں کے درمیان رابطے سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔