اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے شہریارآفریدی،شوکت یوسفزئی اورحمیدہ شاہدکوبھی ٹکٹ دینےکا فیصلہ ہے جس کے بعد پی ٹی آئی رہنما شہریارآفریدی کوہاٹ سے قومی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گے۔
اپردیرکےحلقےسےکسی مردامیدوار کی بجائےخاتون امیدوارمیدان میں اتاری ہے اپردیر میں پی ٹی آئی کی جانب سے حمیدہ شاہد صوبائی اسمبلی کا انتخاب لڑیں گی۔
جبکہ شوکت یوسفزئی شانگلہ سے صوبائی اسمبلی کی نشست کیلیے میدان میں اتریں گے۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب پہلے جاری کردی ٹکٹوں میں ان تمام رہنمائوں کو نظر انداز کیا گیا تھا۔