عمران خان کےنزدیک نوٹ کے علاوہ کسی کی عزت نہیں۔خواجہ آصف

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نےچیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو تنقید کانشانہ بناتےہوئے کہاکہ عمران خان کے نزدیک صرف نوٹ کی عزت ہے دوسرے کی نہیں،عمران خان کے بارے میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ کوئی حیا ہوتی ہے کوئی شرم ہوتی ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان نےجو پھندا تیار کیا، آج اسی کے گلے میں ہے، کتابیں ہم نے تو نہیں لکھیں،جس سے شادی کی تھی، وہ جانے، یہ جانیں، ہمارا تو کوئی قصور نہیں ہے۔