لاہور : تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین کے صاحبزادے علی ترین نے تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے سے انکارکردیا ہے ۔
انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ میں اس دفعہ خود کو الیکشن میں لینے کا حقدار نہیں سمجھتا اس لیے میرا ٹکٹ کسی کو جاری کیا جائےجبکہ میں اورمیرے والد جہانگیر ترین لودھراں سے تحریک انصاف کے امیدوار کی بھرپور حمایت کریں گے ۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی اس شخص کوٹکٹ دے جو حلقہ کے عوام کو بھرپور وقت د ے سکتا ہو۔ علی خان ترین کا کہناتھاکہ الیکشن لڑنے کاصحیح حقدار وہ ہے جو حلقہ کے عوام کو بھرپور وقت دے سکتا ہو۔