عمران خان کا عام انتخابات سے قبل عمرہ ادائیگی کا فیصلہ

 

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ نے عام انتخابات سے قبل عمرہ ادائیگی کا فیصلہ کر لیا۔
نجی ٹی وی نے دعویٰ کیاہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان دو سے تین روز میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جائیں گے، عمران خان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہوں گی، چیئرمین پی ٹی آئی عید سے قبل عمرہ ادا کر کے واپس آ جائیں گے۔یاد رہے عمران خان نے آئندہ عام انتخابات میں ملک کے 5 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے، وہ پنجاب کے تین، سندھ اور خیبر پختونخوا کے ایک ایک حلقے سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔