پی ٹی آئی کارکن نے ٹکٹ نہ ملنے پر اپنی گاڑی کو آگ لگا دی

 

مظفر گڑھ :مظفر گڑھ کے حلقہ پی پی 277 سے پی ٹی آئی رہنما علمدار قریشی کو ٹکٹ ملنے کے معاملے پر سردار علی خان سرانی نے اپنی گاڑی کو احتجاجا آگ لگا دی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے عام انتخابات کیلئے اپنے زیادہ تر امیدواروں کو ٹکٹیں جاری کر دی گئیں ہیں تاہم بعض کارکنان کی جانب سے ٹکٹ نہ ملنے پر شدید احتجاج سامنے آ رہاہے جبکہ کچھ اراکین نے تو آج بنی گالہ میں دھرنا بھی دیئے رکھا تاہم اب دوسری جانب انتہائی انوکھا احتجا ج سامنے آیا ہے ۔

صوبائی حلقہ پی پی 277 سے علمدار قریشی کو ٹکٹ ملنے کی خبر سامنے آ ئی تو پی ٹی آئی کارکن سردار علی خان سرانی نے احتجاج اپنی ہی گاڑی کو آگ لگا دی جو کہ انہوں نے 2013 میں ورکری کیلئے خریدی تھی تاہم تاحال حلقے میں احتجاج جاری ہے اور مطالبہ کیا جارہاہے کہ علمدار قریشی سے فوری ٹکٹ واپس لیاجائے اور اگر ٹکٹ واپس نہ لیا گیا تو بنی گالہ میں آکر احتجاج کریں گے اور دھرنہ دیں گے ۔