صدر ممنون حسین کی چینی ہم منصب سے ملاقات

 

بیجنگ:صدر مملکت ممنون حسین نے چنگ ڈاؤ میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر چینی ہم منصب شی جن پنگ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ علاقائی سلامتی کی صورتحال اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر ممنون حسین نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کا دوسری بار سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر شی جن پنگ کو مبارکباد دی۔ممنون حسین نے چین میں شنگھائی تعاون تنظیم کے کامیاب انعقاد پر بھی اپنے چینی ہم منصب کو مبارک باد دی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری ایک سڑک نہیں خطہ کی ترقی کامنصوبہ ہے۔

اس موقع پر چین کے صدر شی جنگ پنگ نے شنگھائی تعاون تنظیم میں پاکستان کی رکن کی حثیت سے نمائندگی کا خیر مقدم کیا جبکہ انہوں نے دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔