اسلام آباد:وفاقی دارلحکومت کی ضلعی انتضامیہ نے عید کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی۔ 14 سے 18 جون تک بغیر سائیلنسر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی بھی عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت کی ضلعی انتضامیہ نے عید کے موقع پر دفعہ 144 نافذ کر دی جس کا نوٹیفکیشن کا بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق عید کے دن 14 سے 18 جون تک بغیر سائیلنسر موٹرسائیکل چلانے پر پابندی ہوگی۔خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔