عمران خان کی اہلیہ کیساتھ روضہ رسول ﷺ پر حاضری

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کے موقع پر مدینہ منورہ میں قیام کیا جہاں انہوں نے اہلیہ کے ہمراہ روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور نوافل ادا کیے۔
چیئرمین تحریک انصاف نے مختلف دعائیں مانگیں اور وہ کل شام عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ جائیں گے۔
عمران خان کے ساتھ ان کی اہلیہ کے علاوہ کئی پارٹی رہنما بھی ہیں۔
عمران خان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنماؤں میں عبدالعلیم خان، عون چوہدری اور زلفی بخاری شامل ہیں ۔