پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر دورہ کابل کے لیے روانہ ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بذریعہ ٹوئٹ بتایا کہ افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر ان سے ملاقات کے لیے سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کابل روانہ ہوچکے ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان قومی اتفاق سے بننے والی حکومت اور امریکا و نیٹو کی کوششوں سے افغانستان میں قیام امن دیکھنے کا خواہشمند ہے۔