ملزمان قتل کی اس واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فائل فوٹو
ملزمان قتل کی اس واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔فائل فوٹو

لاہور میں کرنت لگنے سے 2 مزدور جاں بحق ،3 زخمی

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں زیر تعمیر بلڈنگ کے کام کے دوران تعمیراتی مشین بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعہ گرین ٹاؤن کے علاقے میں پیش آیا۔ جہاں زیر تعمیر عمارت کا لینٹر ڈالتے ہوئے تعمیراتی مشین بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی تھی۔ جس کے نتیجے میں کرنٹ لگنے سے 2 مزدور موقع پر جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہو گئے۔
واقعے کے زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔