جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پر نظرثانی کی جائےگی، عمران خان

مدینہ: تحریک انصاف کے کارکنان کا احتجاج رنگ لے آیا۔ چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جمعرات سے متنازع ٹکٹوں پر نظرثانی کی جائے گی۔ 90 فی صد پارٹی ٹکٹ ٹھیک دیئے گئے جبکہ 10 فی صد پر پرانے کارکنوں کے تحفظات دور کریں گے۔
مدینہ میں میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عوام مجرم کو حکمران بنا دیں تو ملک تباہ ہوجاتے ہیں۔ ہم نے خیبرپختونخواہ کو ترقی کی راہوں پر ڈال دیا ہے، صوبہ صحت، تعلیم اور ماحولیات میں دیگر صوبوں سے آگے نکل گیا ہے۔
ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے حالیہ تنازع پر انہوں نے کہا کہ کتاب کی اشاعت یا کسی بھی اسکینڈل سے تحریک انصاف کونقصان نہیں پہنچے گا۔