کابینہ ڈویژن نے شمشاد اختر، محمد اعظم کو اضافی قلمدان سونپ دیا

اسلام آباد: نگراں وفاقی کابینہ میں شامل شمشاد اختر اور محمد اعظم خان کو اضافی قلمدان سونپ دیا جبکہ عبداللہ حسین ہارون سے نیشنل سیکورٹی ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا۔
کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نگراں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو وزارت نجکاری اور وزیرداخلہ محمد اعظم خان کو وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔
وزیر خارجہ عبداللہ حسین ہارون سے نیشنل سیکورٹی ڈویژن کا قلمدان واپس لے لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 5 جون کو جاری ہونے والے کابینہ ڈویژن کے نوٹی فکیشن میں عبداللہ حسین ہارون کو وزارت خارجہ اور نیشنل فوڈ سیکورٹی کا قلمدان جبکہ وزارت دفاع و دفاعی پیداوار کا اضافی چارج دیا گیا تھا۔