جمشیددستی کی والدہ کا انتقال،سپردخاک کردیا گیا

جمشید دستی کی والدہ بدھ کو انتقال کرگئیں ، عوامی راج پارٹی کے سربراہ کی والدہ کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی کے سابق رکن اورعوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کی والدہ غلام سکینہ کو طبیعت خراب ہونے پرنشتراسپتال ملتان لایا گیا جہاں دوران علاج ان کا انتقال ہوگیا ۔

نماز جنازہ فرید کالونی میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کے آبائی قبرستان واقع بستی دھل والا میں انھیں سپردخاک کردیا گیا ۔
نماز جنازہ میں سابق ممبران اسمبلی ،سیاست رہنماؤں، بلدیاتی نمائندوں ، سرکاری افسران ، وکلاء اورصحافیوں سمیت سینکڑوں شہریوں نے شرکت کی۔