لاہور: نیب کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے نندی پور پاور پراجیکٹ میں مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔7جون کو چیف جسٹس نے نندی پور پاور پراجیکٹ سے متعلق کیس کی سماعت میں نیب کو منصوبےمیں مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دیا تھا۔
نجی ٹی وی کےمطابق نندی پور پاور پراجیکٹ گوجرانوالہ کو آؤٹ سورس کرنے میں مبینہ بدعنوانی کے معاملے پر چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیےمیں بتایا گیا ہےکہ چیئرمین نیب نے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور کو اس حوالے سے تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
واضح رہےکہ نندی پور پاور پراجیکٹ پنجاب میں گزشتہ دور حکومت میں تعمیر کیا گیا تھا جس کے ذریعے 525 میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا جب کہ مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے منصوبے میں کرپشن کے الزمات عائد کیے گئے تھے۔