تحریک لبیک نے تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرا دی

 

اسلام آباد:تحریک لبیک نے تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرا دی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے بانی رکن خدا یار خان چنڑ اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک لبیک میں شامل ہو گئے۔انہوں نے تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان کرنے سے پہلے ایک جلسے میں تحریک انصاف کے جھنڈے کو پھینکا تو دیگر کارکنان نے بھی تحریک انصاف کے جھنڈے کو پھینک دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ ہم نے دولت کو شکست دینی ہے لیکن اب دولت جیت گئی اور عمران خان ہار گیا ہے ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید شاہد گیلانی اور سیکرٹری اطلاعات ملک عبدالصبور نے اپنے سینکڑوں ساتھیوںکے ہمراہ تحریک انصاف سے مستعفی ہو کر تحریک لبیک میں شمولیت کا اعلان کیا ۔اس موقع پر تحریک لبیک کے رہنما مولانا محمد عبداللطیف قادری نے سید شاہد گیلانی اور سیکرٹری اطلاعات ملک عبدالصبور کی تحریک لبیک میں شامل ہونے پر راولپنڈی ڈویثرن کے کارکنوں کی طرف سے مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ دین کو تخت پر لانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔