عمران خان عمرہ ادائیگی کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے

 

اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان عمرہ ادائیگی کے بعد اسلام آباد پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق علیم خان، زلفی بخاری، عون چوہدری بھی عمران خان کے ہمراہ تھے۔

واضح رہے کہ عمران خان اپنی اہلیہ اور قریبی دوست زلفی بخاری کے ہمراہ گزشتہ دنوں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔زلفی بخاری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ہمراہ چارٹرڈ طیارے کے ذریعے عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہونا تھا اور ایف آئی اے حکام نے انہیں نام بلیک لسٹ میں ہونے کے باعث روک دیا تھا۔