ملک بھر میں بوہری برادری آج عید الفطر منارہی ہے

کراچی سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہری جماعت آج عید الفطر منا رہی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح آج کراچی میں بھی بوہری برادری عیدالفطر مذہبی جوش وخروش اورعقیدت واحترام کے ساتھ منا رہی ہے۔
کراچی میں نمازعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا، پان منڈی، سولجر بازار، بلوچ کالونی اور حیدری کے علاقوں میں بھی عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات ہوئے۔
نمازعید کے بعد ملک کی سلامتی اور استحکام کے لیے بھی خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
نماز عید کےموقع پر پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیےاور بوہری مساجد کو جانے والے راستے بند کردیے گئے ۔
بوہری برادری مصری کیلنڈر کے مطابق عید اور دیگر تہوار مناتی ہے۔