خیبرپختونخوا کی 10رکنی نگراں کابینہ کی تشکیل دے دی گئی۔ جس کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیاہے۔نگراں کابینہ آج ہی حلف اٹھائے گی ۔ گورنرکے پی کےاقبال ظفر جھگڑا نگران کابینہ کے ارکان سے حلف لیں گے۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ کی تشکیل سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مقدس اللہ، ڈاکٹرسائرہ صفدر،اکبر جان مروت،انوارالحق، محمدرشید خان،ظفراقبال بنگش ،اسداللہ چمکنی ،عبدالرؤف خان،محمدثناءاللہ خان اورفضل الہی کابینہ میں شامل ہیں۔
گورنرکے پی کے خیبرپختونخوا کی نگراں کابینہ سے عہدوں کا حلف لیں گے۔