لاہور کے کینال پارک میں تہرے قتل کی لرزہ خیز واردات ۔گھر سے میاں بیوی اور کمسن بچے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے کینال پارک میں واقع ایک گھر سے 3 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ،واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کردیا۔
پولیس کے مطابق تینوں افراد کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہےکہ لاشوں کے قریب افطار کا سامان رکھا ہوا تھا جس سے شبہ ہے کہ قتل کی واردات افطار کے فوراً بعد ہوئی جب کہ تینوں مقتولین کے جسم پر کسی قسم کا کوئی نشان نہیں جس سے اس بات کا امکان ظاہر ہوتا ہےکہ قاتل کوئی قریبی بھی ہوسکتا ہے جس نے سر پر حملہ کرکے تینوں کو قتل کیا۔
پولیس کےمطابق مقتولہ نیلم ندیم بٹ کی دوسری بیوی تھی، واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے جب کہ گھر سے کسی قسم کا آلہ قتل بھی برآمد نہیں ہوا ہے۔