ایم کیو ایم پاکستان دونوں دھڑے ایک ہوگئے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑے ایک ہوگئے۔ ایم کیوایم پی آئی بی اور بہادر آباد والے چاند رات پر ہی گلے مل کر ایک ہوگئے۔ فاروق ستار رات گئے بہادرآباد دفتر پہنچ گئے اور مشترکہ طور پر کام کرنے کا اعلان کردیا۔
فاروق ستارنے کہا کہ صرف الیکشن نہیں بلکہ اس کے بعد بھی ایک رہنا ہے۔
ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سازشیوں کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ ایم کیو ایم کسی ایک کی نہیں سب کی ہے۔ انتخابات میں خلوص اور محنت کو دیکھتے ہوئے پارٹی ٹکٹ دیں گے۔