کراچی میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے طالبعلم بحق

کراچی: شہرقائد میں ابوالحسن اصفہانی روڈ پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

اطلاعات کے مطابق ملزمان کارسوارکو لوٹنے کی کوشش کررہے تھے کہ پولیس اوران کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اسی دوران محسن حسن خان نامی بی کام کا طالبعلم فائرنگ کی زد میں آکرجاں بحق جبکہ رمضان نامی شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس نے موقع سے دو موٹرسائیکلیں تحویل میں لے لی ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی ملیرعدیل حسین چانڈیو کو تحقیقات افسرمقررکیا گیا ہے۔

اس بات کی تحقیقات کی جارہی ہیں کہ محسن حسن خان کس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔

اس سے پہلے ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقار لاڑک نے بتایا تھا کہ پولیس نے ملزمان کا گھیراؤ کیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں گاڑی میں سوار شہری کو گولی لگی۔

ڈی آئی جی ایسٹ ذوالفقارلاڑک نے مزید بتایا کہ واقعے میں ملوث پانچ پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا۔ واقعے میں کوئی اہلکار ملوث ہوا تو کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ برآمد کئے گئے اسلحے کی فارنزک رپورٹ آنےکے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔