ترک صدر کا شہباز شریف کو ٹیلی فون – کلثوم نواز کی عیادت کی

 

استنبول:ترک صدر کا مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو ٹیلی فون ، عید کی مبارکباد دی اور بیگم کلثوم نواز کی صحت بارےمیں دریافت کیا ۔طیب اردوان نے پاکستان کی جانب سے فلسطین کی حمایت کی تعریف بھی کی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف کو فون کرکے عید کی مبارکباد دی اور پاک ترکی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا ۔ ترک صدر نے شہباز شریف سے بیگم کلثوم نواز کی صحت بار ےمیں دریافت کیا اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ ترک صدر نے پاکستان کی خو شحالی اور استحکام کے لئے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے فلسطین کی حمایت کے عمل کو سراہا ۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ترک تعلقات کومزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور ایک دوسرے کو عید الفطر کی مبارکباد دی ۔