پنجاب کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

ملتان:جنوبی پنجاب میں ملتان سمیت ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں ملتان، ڈیرہ غازی خان، فیصل آباد اور گردونواح میں محسوس کیے گئے جہاں لوگ خوف زدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔ ریکٹراسکیل پر زلزلے کی شدت پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی ہے۔