اوچ شریف۔ تیز رفتار کار اور جیپ میں تصادم،3افراد جاں بحق

پنجاب کے شہر اوچ شریف میں احمد پور روڈ پر سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار اور جیپ میں تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تینوں دوست عید کے بعد بہاولپور سے واپسی آرہے تھے جہاں ان کی کار حادثے کا شکار ہوئی، تینوں افراد کی شناخت سید الرحمان، احتشام سولنگی، فیصل کے ناموں سے ہوئی جن کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔