خواجہ اظہار الحسن کےاین اے 243سے کاغذات نامزدگی مسترد

متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے این اے 243 میں کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقے این اے 243 میں ایم کیو ایم کے رہنما خواجہ اظہار الحسن کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے، این اے 242 کے ریٹرننگ افسر نے غلطی سے این اے 243 کے کاغذات وصول کرلئے تھے۔
ریٹرننگ افسر نے کہا کہ آپ نے غلط جگہ فارم جمع کرائے اور ہم نے غلطی سے وصول کرلئے، آپ کا مسئلہ ایپلٹ ٹریبونل پر حل ہوسکتا ہے ہمارے پاس نہیں۔