این اے 53سے شاہد خاقان اور عائشہ گلالئی کے کاغذات نامزدگی مسترد

اسلام آباد کے حلقے این اے 53 سے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے علاوہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، پی ٹی آئی کی منحرف رکن عائشہ گلالئی اور مسلم لیگ (ن) کے رکن سردار مہتاب عباسی کے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریٹرننگ افسر نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے چاروں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔
آر اوکا کہناتھا کہ چاروں امیدواروںکے بیان حلقی نامکمل ہے جس پر ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ حلقہ این اے 53 سے 63 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں جن میں عمران خان، شاہد خاقان عباسی اور عائشہ گلالئی کے علاوہ مسلم لیگ (ن) کے بیرسٹر ظفر اللہ، مہتاب عباسی اور پی ٹی آئی کے الیاس مہربان بھی شامل ہیں۔