لاہور: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں پر تام اقلیتی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں۔
تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن کو ناموں کی فہرست دیر سے پہنچانے پرکاغذات مسترد کئے گئے۔ تحریک انصاف کے اقلیتی امیدواروں کو عدالت کے ذریعے مزید کارروائی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تحریک انصاف کے امیدوارعدالتی آرڈر کے ذریعے کاغذات جمع کرائیں گے اورالیکشن کمیشن کو فریق بنا کردرخواست دیں گے۔
تحریک انصاف کے جانب سے مخصوص اقلیتی نشست کے لئے 7 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے جن میں ہارون، عمران گل، اعجاز مسیح، مہندر پال، پیٹرگل ، جوگندر چوہان، حبقوق اور سیمول یعقوب شامل ہیں۔