عمران خان نے ثابت کیا کہ وہ ایک اناڑی سیاست دان ہیں،احسن اقبال

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاکہ عمران خان نے آج تک نہ کوئی بلدیاتی الیکشن لڑا ہے اور نہ ہی انہوں نے کوئی صوبائی اور وفاقی ادارہ چلایا ہے انہیں کوئی تجربہ نہیں ہے جبکہ انہوں نے تونگران وزیراعلیٰ کے معاملے پر ثابت کیا کہ وہ ایک اناڑی سیاست دان ہیں۔
20 کروڑ عوام کی قسمت کا فیصلہ ایک ناتجربہ کار شخص کے ہاتھوں میں نہیں دیاجا سکتا۔احسن اقبال نے کہا کہ جو نگران وزیر اعلیٰ کا فیصلہ نہیں کر پایا وہ 20 کروڑ عوام کی قیادت کیسے کر سکتا ہے؟۔
احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا احترام کرتا ہوں اور میرا مقابلہ عدلیہ سے نہیں بلکہ انتہا پسندانہ سوچ سے ہے۔