لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار

کراچی: گلشن حدید میں 20 سالہ لڑکی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنانے والے 3 ملزمان گرفتار ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید میں گزشتہ روز پارک سے 20 سالہ لڑکی کو ملزمان نے اغوا کرنے کے بعد اپنی درندگی کا نشانہ بنایا تھا۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی اپنی فیملی کے ہمراہ پارک آئی تھی۔ جہاں سے ملزمان نے اسے اغوا کرکے گاڑی میں لے گئے تھے۔
پولیس نے بتایا ہے کہ واقعے میں ملوث تینوں ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزمان میںرحمان عرف کاکااور ناصر سمیت 3 ملزمان شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ واقعے میں استعمال ہونے والی کار تحویل میں لے لی گئی ہے۔ تاہم اسپتال میں رات میں لیڈی ایم ایل او نہ ہونے کی وجہ سے میڈیکل نہیں ہوسکا۔