مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

کراچی: اردو کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مشتاق احمد یوسفی کی نماز جنازہ ڈیفنس فیز 5 کی سلطان مسجد میں ادا کی گئی، معروف مزاح نگار کواہم ادبی اور سماجی شخصیات نے خراج عقیدت پیش کیا۔
اردو کے معروف مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی گزشتہ روز 95 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
مشتاق یوسفی چار ستمبر 1923 کو بھارت کی ریاست راجھستان میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوںنے تقسیم ہند کے بعد پاکستان ہجرت کی اور کراچی میں سکونت اختیار کی۔
ذرائع کے مطابق مشتاق احمد یوسفی کو ادب میں نمایاں کارکردگی پر حکومت پاکستان کی جانب سے 1999 میں ستارۂ امتیاز اور 2002 میں ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔