خواجہ سعدرفیق زعیم قادری کو منانے انکی رہائشگاہ پہنچ گئے

لاہور:مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق رانا مشہود کے ہمراہ ناراض لیگی رہنما زعیم قادری کو منانے کیلئے انکی رہائشگاہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ ناراض لیگی رہنما کو منانے کی کوشش کریں گے۔

ذرائع کے مطابق خواجہ سعدر فیق کو لندن سے شہباز شریف نے ہدایت دی جس پر عمل کرتے ہوئے وہ زعیم قادری کو منانے کے لیے پہنچے ۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما زعیم قادری نے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ نہ ملنے پر آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیاہے۔