کلثوم نواز کی طبیعت پہلے کے مقابلے میں بہتر ہے۔ نواز شریف

لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف نے بتایا ہے کہ ان کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبیعت اب قدرے بہتر ہے تاہم وہ اب بھی مکمل طور پر خطرے سے باہر نہیں ہیں۔
برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز پہلے کے مقابلے میں بہتر ہیں۔ کاش میں جمعرات سے پہلے ان کے پاس آجاتا تو بہتر ہوتا، کم از کم وہ اس وقت اپنے ہوش و حواس میں تو تھیں۔
نوازشریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ بیگم کلثوم نواز کی حالت اور کیفیت گذشتہ جمعرات کے مقابلے میں قدرے بہتر ہے۔
واضح رہے کہ کینسر کے عارضے میں مبتلا بیگم کلثوم نواز گزشتہ کئی ماہ سے علاج کی غرض سے لندن میں موجود ہیں جہاں ان کی کئی کیمو تھراپیز ہو چکی ہیں۔ کلثوم نواز کی طبیعت خراب ہونے کے بعد رواں ماہ 14 جون کو انہیں ایک بار پھر اسپتال لایا گیا، جہاں سے انہیں آئی سی یو میں کیا گیا۔