سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف وطن واپس آگئے

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے۔
اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف لندن سے آج وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف 16 جون کو لندن اپنی بھابھی کلثوم نواز کی عیادت کے لئے گئے تھے۔ شہباز شریف قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے758 کے ذریعے لندن سے لاہور پہنچے۔