ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے،ترجمان ایف بی آر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے۔

ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹراقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے، اسکیم کی مدت میں توسیع کا اختیار نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی اورغیرملکی اثاثے ظاہر کرنے کے لئے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری کی گئی، اسکیم سے زیادہ سے زیادہ لوگ فائدہ اٹھائیں کیونکہ اسکیم کی ناکامی کےنتائج برے ہوں گے۔

ڈاکٹراقبال نے کہا کہ اسکیم کے تحت ملکی اثاثے ظاہر کرنے پر5 فیصد اورغیرملکی اثاثے ظاہرکرنے پر2 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔

ترجمان ایف بی آر کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے کوئی مجرم فائدہ نہیں اٹھاسکتا جبکہ اسکیم سیاسی اورعوامی عہدیداروں کے لئے نہیں اوراسکیم سے حاصل ہونیوالی آمدن کے بارے میں کچھ کہنا قبل ازوقت ہے۔