لودھراں:پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ پارٹی کے ساتھ ایسے ہی کھڑا ہوں جیسے پہلے کھڑا تھا اور میراکوئی ذاتی مفادنہیں ہے۔
انہوں نے کہاکہ جنوبی پنجاب سے کسی خاتون کو ٹکٹ نہ دینا نا انصافی ہے،ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں جہاں ناانصافی ہوئی وہاں انصاف کرنے کی کوشش کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہناتھاکہ میں کسی کے خلاف بات کرنا پسند نہیں کرتا شاہ محمود قریشی کی پریس کانفرنس نہیں دیکھی،ضرور دیکھوں گا اور پھر جواب دوں گا، انہوںنے کہاکہ ہم سب نے پارٹی کی باتیں باہر نہ کرنے کا عہد لیا تھا اور اگر کوئی ایسا کر رہا ہے تو وہ خود اس کا ذمہ دار ہے۔
جہانگیر ترین کامزید کہنا تھا کہ نواز شریف حکومت کے وسائل استعما ل کرتے تھے،جس سے قوم کا شدید نقصان ہوا لیکن الیکشن میں فوج کی نگرانی کی بات پر خوشی ہوئی ہے۔