لندن: سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کی بہن صنم بھٹو کی صاحبزادی اور ذوالفقارعلی بھٹو کی نواسی آزادے حسین برطانیہ میں شادی کے بندھن میں بندھ گئی ہیں۔
سوشل میڈیا پربے نظیر بھٹو کی بہن صنم بھٹو کی بیٹی آزادے حسین کی شادی کی تصاویراوروڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ ان تصاویرمیں وہ سرخ رنگ کے عروسی جوڑے میں سجی سنوری دکھائی دے رہی ہیں ۔
سوشل میڈیا کے صارفین صنم بھٹو کو شادی کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں اورساتھ ہی وہ صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی کی تصاویردیکھ کرحیرت میں بھی مبتلا ہیں کیونکہ وہ عروسی جوڑے میں بالکل بے نظیر بھٹو کی ہمشکل نظر آرہی ہیں۔
معلوم ہوا ہے کہ صنم بھٹو کی بیٹی کی شادی ایک سفید فام شخص سے ہوئی ہے۔ شادی کی تقریب ایک چرچ میں ہوئی جہاں صنم بھٹو کے کزن بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو اوربختاور بھٹو نے بھی شرکت کی ۔