رائے اعجاز کھرل کا پی ٹی آئی چھوڑکرآزاد الیکشن لڑنے کا اعلان

فیصل آباد:پاکستان تحریک انصاف کی پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، تاہم اب فیصل آباد سے تحریک انصاف کے رہنماءاور سابق رکن صوبائی اسمبلی رائے اعجاز کھرل نےپاکستان تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے کا اعلان کرتےہوئےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 103سے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کااعلان کیا۔
رائے اعجاز کھرل نے کہاکہ پارٹی نے مشور سے ہٹ کر ٹکٹیں تقسیم کیں، ٹکٹوں کی غیرمنصفانہ تقسیم پر پاکستان تحریک انصاف چھوڑی ۔