علی ظفرنےمیشاشفیع کیخلاف 100 کروڑ روپے کا ہرجانہ دائر کردیا

لاہور: گلوکار و اداکارعلی ظفر نے میشا شفیع کے خلاف 100 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا ہے۔

میشا شفیع اورعلی ظفر کے مبینہ ہراسگی معاملہ طول پکڑ گیا ہے اورعلی ظفر نے اپنے وکلا کے ذریعے سول کورٹ میں میشا شفیع کے خلاف ہر جانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔

علی ظفر نے دعوے میں موقف اختیار کیا ہے کہ میشا شفیع نے جنسی ہراسگی کے جھوٹے الزامات لگا کر انکی  شہرت اورساکھ کو نقصان پہنچایا ہے۔ انکی میری اور انکے خاندان کی عزت کو اچھالا اس لئے 100کروڑ ہرجانہ ادا کریں ۔

دعوے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علی ظفر ٹیکس دہندہ ہیں اوردنیا بھر میں پاکستان کی پہچان ہیں، میشاشفیع کے الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں۔