بلوچستان میں دھماکا،ڈی ایس پی سمیت 6 افراد زخمی

بلوچستان کے ضلع نصیرآباد میں گشت پر مامور پولیس وین کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس عنایت بگٹی سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق اہلکاروں کی گاڑی کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ نصیرآباد کے علاقے منجو شوری میں گشت پرتھے۔

امدادی ٹیموں نے جائے وقوع پر پہنچ کر زخمیوں کو ڈیرہ مراد جمالی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچادیا۔

پولیس اور تفتیشی اداروں نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اورسرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا۔