کالعدم تحریک طالبان نےنئے سربراہ کا اعلان کردیا

لاہور: کالعدم تحریک طالبان نے ایک ہفتے قبل امریکی ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کے ہلاک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنے نئے سربراہ کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ٹی ٹی پی کے ترجمان محمد خراسانی کی جانب سے جاری بیان میں ملا فضل اللہ کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔

 

محمد خراسانی نے اپنے بیان میں 2سابق سربراہان کی ڈرون حملوں میں ہلاکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ تحریک طالبان کے قائدین میدان میں شہید ہو رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کی شوریٰ نے مفتی نور ولی محسود کو سربراہ منتخب کرلیاہے۔