(ن)لیگ کل کراچی سے انتخابی مہم کا آغاز کرے گی

عام انتخابات 2018 کے لئے مسلم لیگ (ن) کل کراچی سےاپنی انتخابی مہم کا آغاز کرے گی جس کے لیے پارٹی صدر شہباز شریف خصوصی طور پر شہرقائد آئیں گے۔
مسلم لیگ (ن) سندھ کے مطابق پارٹی قائد شہباز شریف کل دو روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے جس کے دوران وہ مختلف تقاریب میں شرکت کریں گے۔
(ن) لیگ کے مطابق شہباز شریف تاجروں اور میڈیا نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے اور اپنے حلقے این اے 249 اور لیاری کا بھی دورہ کریں گے۔
سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف مفتاح اسماعیل کے حلقے این اے 244 کا بھی دورہ کریں گے اور کارکنان سے خطاب کریں گے۔