پیپلز پارٹی آج پنجاب کے امیدواروں کی فہرست جاری کرئے گی

سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے اسلام آباد میں پی پی پنجاب کی قیادت کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا ہے۔جہاں وسطی پنجاب کی قیادت سے مشاورت کے بعد پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی جائے گی۔
ادھر پیپلز پارٹی کے پارلیمانی بورڈ اور پنجاب کی قیادت نے امیدواروں کی حتمی فہرست مرکزی قیادت کو بھیج دی ہے جس پر آج آصف زرداری حتمی مشاورت کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین پنجاب سے ٹکٹ حاصل کرنے والے تمام امیدواروں کے ناموں کو فائنل کرنے کے بعد آج ہی امیدواروں کی باضابطہ منظوی دیں گے۔