حال ہی میں مسلم لیگ (ن) کو خیر باد کہہ کر تحریک انصاف میں شامل ہونے والےسابق وزیرخوراک سکندر بوسن کو ملتان کے حلقےمیں نکلتے ہی شہریوں نےگھیرلیا اور لوٹا لوٹا کےنعرے بھی لگائے۔
ڈیرہ غازی اور کشمور کے بعد ملتان کے شہریوں نے بھی عوامی نمائندوں کو پکڑنا شروع کردیا ۔ ملتان این اے 154کی عوام نے سابق وفاقی وزیر سکندر بوسن کو گھیر لیا، اہل علاقہ کی سکندر بوسن کو زبردستی گاڑی سے اتارنے کی کوشش، اہل علاقہ کے لوٹے لوٹے کے نعرے، شہریوں نے سکندر بوسن کے ساتھیوں کو دھکے بھی دیئے.
عوام کا مطالبہ تھا کہ سابق وفاقی وزیر ان کے ساتھ علاقے کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں پرپیدل چلیں تاکہ انہیں بھی عوام کی مشکلات کا اندازہ ہوسکے۔