چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے برطانوی میڈیا کی رپورٹس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران طبقے نے قوم کی دولت پر کیسے ڈاکہ ڈالا اس حوالے سے مزید پڑھئے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شریف خاندان کو کڑی تنقید کا نشانا بنایا اور کہا کہ منی لانڈرنگ کرکے کرپٹ حکمرانوں نے بیرون ملک جائیدادیں بنائیں۔
More on how the Pakistani nation's wealth was looted through money laundering by corrupt rulers and their families. https://t.co/1Lu8bYA5wU
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) June 24, 2018
عمران خان نے غیر ملکی اخبار کی خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس خبر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیسے پاکستانی قوم کی دولت کو لوٹا گیا۔