23 جولائی کو ڈی چوک پرانتخابی مہم کا گرینڈ فنالے ہوگا۔فیصل جاوید

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ میانوالی سے شروع ہونے والی پاکستان تحریک انصاف کی انتخابی مہم اسلام آباد میں جلسوں سے اختتام ہو گا۔
انہوں نے کہاکہ 23 جولائی کو ڈی چوک پر گرینڈ فنالے ہوگا،عمران خان انتخابی مہم کا اختتام ڈی چوک اسلام آباد پرکریں گےجس کیلئے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے منظوری دے دی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر انتخابی مہم کا آغاز میانوالی سے کردیاہے جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی لاہور جائیں گے اور لاہور میں وہ تین روز قیام کریں گے۔